اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: بڑھتی آبادی کو روکنے کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ - بیٹیوں کی اہمیت

ملک میں بڑھتی آبادی سے ہو رہے نقصانات پر لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے میرٹھ کی 'سربھی پریوار' سماجی تنظیم نے قانون بنانے کے مطالبے کے پیش نظرخصوصی مہم کی شروعات کی۔ شہر کے بچہ پارک چوراہے پر تنظیم سے جڑے سماجی کارکنان نے بینر پوسٹر لے کر مارچ نکالا۔

میرٹھ: ملک میں بڑھتی آبادی پر روک کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ
میرٹھ: ملک میں بڑھتی آبادی پر روک کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ

By

Published : Jan 1, 2021, 10:04 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں سماجی تنظیم سر بھی پریوار قریب 25 برسوں سے ملک میں بڑھتی آبادی پر روک لگانے کے لیے بیداری مہم چلا رہی ہے۔

میرٹھ: ملک میں بڑھتی آبادی پر روک کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ

اس مہم کے ذریعے ملک میں آبادی پر قابو کرنے کے تعلق سے قانون بنانے کے مطالبے کے ساتھ بیٹیوں کو بچانے سے متعلق عوام میں بیداری لانے کے لیے ملک کے مختلف اضلاع میں یہ مہم چلائی جارہی ہے۔ تنظیم کارکنان کو امید ہے کہ ایک دن ضرور حکومت تک ان کی آواز پہنچے گی اور اس پر قانون بنے گا۔ ساتھ ہی بیٹیوں کی حفاظت کے لیے سماج میں بیداری مہم چلا کر بیٹیوں کی اہمیت کو بتانے کی کوشش بھی جاری ہے۔

میرٹھ: ملک میں بڑھتی آبادی پر روک کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ
میرٹھ: ملک میں بڑھتی آبادی پر روک کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ

مزید پڑھیں:دو جنوری کو کووڈ-19 کے ڈرائی رن کی شروعات ہوگی

میرٹھ میں سماجی تنظیم کے زیر اہتمام بیٹیوں کو بچانے اور بڑھتی آبادی پر قابو پانے سے متعلق قانون بنانے کی مانگ کے تعلق سے سر بھی پریوار کی یہ مہم عوام اور حکومت پر کتنا اثر کرتی ہے یہ تو وقت طے کریگا۔ فی الحال بڑھتی آبادی اور بیٹیوں کا قتل یقینی طور پر ملک کے لیے فکر کی بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details