پولیس کے ساتھ تصادم میں دو بدمعاش موٹرسائیکل سواروں میں سے ایک شاطر بدمعاش، شہزاد رہائشی میرٹھ جس پر 15 ہزار کا انعام تھا، پولیس کی گولی سے زخمی ہو گیا۔ اس انکاؤنٹر کے دوران زخمی انعامی بدمعاش کا ایک ساتھی پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
مظفر نگر: پولیس کے ساتھ تصادم میں انعامی بدمعاش زخمی - بدمعاش ضلعی ہسپتال میں داخل
ریاست اتر پردیش کے پولیس اور شرپسندوں کے مابین تصادم کے دوران ضلع مظفر نگر کے تھانہ میرپور میں منگل کی صبح ٹوٹی پلیا راجواے روڈ پر ایک انکاؤنٹر ہوا، جس میں ایک بدمعاش پولیس کی گولی سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
مظفر نگر: پولیس کے ساتھ تصادم میں انعامی بدمعاش زخمی
اسی دوران پولیس نے زخمی بدمعاش کے پاس سے ایک چوری کی موٹرسائیکل، ایک طمنچہ اور چار کارتوس برآمد کیے۔ آپ کو بتا دیں کہ زخمی بدمعاش شہزاد اتراکھنڈ میں واقع روڈ سے ڈکیتی کے معاملے میں مطلوب چل رہا تھا، جس پر 15 ہزار کا انعام رکھا گیا تھا۔ یوپی اتراکھنڈ میں لوٹ پاٹ، قتل اور چوری کے 12 سے زیادہ مقدمات زخمی اس پر درج ہیں۔ پولیس نے بدمعاش کو ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔