میرٹھ کی شاہی جامع مسجد کے امام نے کورونا وبا کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ماہ صیام میں مسلمان روزہ رکھنے کے علاوہ دیگر عبادت بھی مساجد میں ادا کریں گے۔
عالمی وبا کورونا وائر س کے سبب گزشتہ دو سالوں سے ماہ رمضان میں مسلمان انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنما یانہ خطوط پر عمل آوری کرتے ہوئے اپنے مکان میں عبادت و ریاضت میں مصروف تھے۔تاہم رواں برس کورونا وائر س کے شدت میں کمی کے بعد انتظامیہ کی جانب سے تمام تر پابندیوں کے ختامہ کے اعلان کے بعد سے مسلمان ماہ صیام کے استقبال اور رمضان میں مساجداپنی عبادت سے اباد کرنے کے لئے پُر عزم ہیں۔ اس کے علاوہ بازاروں میں بھی رمضان کی رونقیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔Arrangements for Fasting People in the Mosques of Meerut
ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کی شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد شہر قاضی نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی اہمیت و افادیت سے واقف کرایا،اور اس احکام خداوندی پر عمل کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے کورونا وبا کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ماہ صیام میں مسلمان روزہ رکھنے کے علاوہ دیگر عبادت بھی مساجد میں اداکرینگے۔
مزید پڑھیں:میرٹھ میں رمضان اور سحری کی رونقیں
ملک میں تین اپریل سے رمضان المبارک کے آغاز کا امکان ہے، ایسے میں میرٹھ کی تمام مساجد میں صاف صفائی کے علاوہ تراویح کو لیکر بھی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ وہیں شاہی جامع مسجد میں بھی روزے داروں کے لیے نماز کے ساتھ افطار کا بھی خاص انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ باہر سے آنے والے روزے داروں کو کسی قسم کی کوئی دشواری نہ پیش آئے۔