اردو

urdu

ETV Bharat / city

مسلم لڑکے کی غیر مسلم لڑکی سے شادی، کیس درج

میرٹھ میں مسلم لڑکے نے غیر مسلم لڑکی سے شادی کی جس کے بعد ہندو تنظیموں کی جانب سے کی جارہی مخالفت کے پیش نظر مسلم لڑکے پر تبدیلی مذہب کا کیس درج کیا گیا ہے۔

By

Published : Mar 8, 2021, 4:24 PM IST

لڑکی کے گھروالوں کی موجودگی میں کی گئی شادی مقامی لوگوں کی شرکت اس شادی کو صحیح بتارہی ہے
لڑکی کے گھروالوں کی موجودگی میں کی گئی شادی مقامی لوگوں کی شرکت اس شادی کو صحیح بتارہی ہے

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں غیرقانونی تبدیلی مذہب ایکٹ 2020 کے تحت ایک اور کیس درج کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

مسلم لڑکے کی غیر مسلم لڑکی سے شادی

واضح رہے کہ یہ معاملہ میرٹھ کے کنکر کھیڑا تھانہ علاقے کا ہے جہاں ایک آٹو ڈرائیور چاند خان کو غیرمذہب کی لکشمی نام کی لڑکی سے شادی کرنا بھاری پڑگیا حالانکہ یہ شادی دونوں کی مرضی اور سماج کے لوگوں کی مدد سے ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی۔

لڑکی کے گھروالوں کی موجودگی میں کی گئی شادی مقامی لوگوں کی شرکت اس شادی کو صحیح بتارہی ہے

میرٹھ کے کنکر کھیڑا تھانا علاقے کے رہنے والے چاند خان اور لکشمی کی شادی کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے حالانکہ کہ ان دونوں کی شادی میں لڑکی کے گھر والوں کی مرضی بھی شامل تھی لیکن شادی کی خبر ہندو جاگرن منچ اور بجرنگ دل تک پہنچنے کے بعد ہندو تنظیموں کے کارکنان نے کنکر کھیڑا تھانے پر ہنگامہ کردیا۔

چاند خان اور لکشمی کی شادی سے ناراض ہندو تنظیموں کے رہنما اس شادی کو ناجائز قرار دے رہے ہیں

اس معاملے کو لو جہاد کا رنگ دیکر کیس درج کرنے کا پولیس پر دباؤ بنایا جارہا تھا تاہم جانکاری کے مطابق ہندو تنظیموں کے دباؤ میں آکر پولیس نے چاند اور لڑکی کی والدہ کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کا یہ معاملہ جبراً مذہب تبدیلی یہ دھوکہ دہی کا نہیں ہے

خیال رہے کہ شادی کرانے والے پنڈت سے بھی پوچھ تاچھ کی ہے وہیں شادی کے بعد سے ہی شادی شدہ جوڑے اور لڑکی کے اہل خانہ کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کا یہ معاملہ جبراً مذہب تبدیلی یہ دھوکہ دہی کا نہیں ہے تاہم تحریر درج کرکے جانکاری حاصل کی جارہی ہے۔

ہندو تنظیموں کی جانب سے کی جارہی مخالفت کے پیش نظر مسلم لڑکے پر تبدیلی مذہب کا کیس درج

میرٹھ کے کنکر کھیڑا تھانا علاقے کے رہنے والے چاند خان اور لکشمی کی شادی سے ناراض ہندو تنظیموں کے رہنما اس شادی کو ناجائز قرار دے رہے ہیں۔

مسلم لڑکے کی غیر مسلم لڑکی سے شادی

وہیں لڑکی کے گھروالوں کی موجودگی میں کی گئی شادی مقامی لوگوں کی شرکت اس شادی کو صحیح بتارہی ہے۔

اب دیکھنا ہوگا کہ پولیس اس شادی شدہ جوڑے کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details