گنگا کی بڑھتی ہوئی آبی سطح کی وجہ سے میرٹھ کھادر خطے کے 24 گاؤں متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے سات گاؤں احتیاط کے طور پر خالی کرائے گئے ہیں۔
میرٹھ میں سیلابی صورت حال کا خدشہ - میرٹھ میں سیلابی الرٹ
گنگا ندی میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے، اس کے مدے نظر ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کی انتظامیہ مستعد ہے۔
میرٹھ میں سیلابی الرٹ
ضلع انتظامیہ کا عملہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ جس مقام پر گنگا پانی اس کے مضافاتی آبادی کی طرف بڑھ سکتا ہے، وہاں بڑھتے ہوئے پانی کو آبادی کی طرف جانے سے روکنے کے لئے سیمنٹ اور ریت کے گڈھوں سے ایک باؤنڈری بنائی جا رہی ہے۔
انتظامی حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثر لوگوں کو کھانا اور دوائیں وغیرہ مہیا کی جا رہی ہیں۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے اور ہر صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 4:40 PM IST