میرٹھ: شب برات و ہولی کے موقع پرعلما کی عوام سے اپیل - کثرت سے عبادت
ملک میں رواں برس شب برات اور ہولی کا تہوارایک ساتھ ہونے پر ضلع انتظامیہ اور میرٹھ پولیس کی جانب سے خاص احتیاط برتی جارہی ہے۔ وہیں، میرٹھ میں علما بھی دونوں تہواروں کو پر سکون طریقے سے منانے کی عوام سے اپیل کر رہے ہیں۔
میرٹھ: شب برات و ہولی کے موقع پرعلماء کی عوام سے اپیل
میرٹھ میں بھی ہولی اور شب برات کا تہوار ایک ساتھ منایا جائے گا جس کے لیے ضلع انتظامیہ اور میرٹھ پولیس کی جانب سے احتیاطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وہیں، میرٹھ میں جمعیت علما کی جانب سے دونوں تہواروں کو پر سکون طریقے منانے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ خاص طور سے کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر عوام سے سماجی دوری کے ساتھ عبادت کرنے کی خاص طور اپیل کی جا رہی ہے۔ تاکہ اس دن کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے۔