ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ تاریخی لحاظ سے کافی اہمیت کی حامل ہے۔ میرٹھ کے تاریخ کے صفحات میں آج بھی کئی اہم شخصیات نام درج ہیں ۔انہیں شخصیات کی فہرست میں ایک نام موہن داس کرم چند گاندھی ہے۔ جنگ آزادی کے دوران گاندھی جی نے نہ صرف کئی مرتبہ اس شہر کا دورہ کیا بلکہ یہاں کے لوگوں کی قربانی اور باہمی محبت کا اظہار بھی کیا۔ موجودہ دور میں میں گاندھی جی کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
مصطفیٰ کیسل،میرٹھ کالج،نوچندی میدان اور میرٹھ میں گاندھی آشرم ابھی تک مہاتما گاندھی کے میرٹھ کے دورے کی اہم نشانیوں کے طور پر موجود ہیں۔
ہندوستان چھوڑو تحریک اور جنگ آزادی کے وقت گاندھی جی نے اس علاقے کے لوگوں کی محبت اور قربانی کو محسوس کیا تھا جسے میرٹھ کے مجاہدین نے 1857 میں ایک مثال کے طور پر قائم کیا تھا۔