کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے لیے ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے یومیہ اجرت مزدوروں، سیاحوں، طلبا اور دوسرے دیگر لوگوں کی واپسی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ٹرین کا نظم کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں اترپردیش کے مختلف اضلاع میں پھنسے کشمیری طلبا اور دیگرنوکری پیشہ افراد کے لیے بھی خصوصی ٹرین کا انتظام کیا گیا۔ جو مرادآباد سے جموں وکشمیر کے ادھمپور کے لیے روانہ ہوئی۔ اس ٹرین میں میرٹھ سے 326 مسافر کشمیر کے لیے سوار ہوئے۔