اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: عاشق کے ساتھ مل کر بہن نے کیا بھائی کا قتل - پیار کی خاطر بھائی کا قتل

میرٹھ میں ایک بہن نے اپنے ہی بھائی کا بے رحمی سے قتل کردیا۔ اپنے جرم کو چھپانے کے لیے اس نے لاش کو آگ لگا دی۔ جب پولیس نے لاش برآمد کی تو غازی آباد کے رہنے والے چار بے گناہ افراد کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ بھی لکھا دیا گیا۔ تاہم، اب پولیس نے ملزم بہن کو اس کے کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔

عاشق کے ساتھ مل کر بہن نے کیا بھائی کا قتل
عاشق کے ساتھ مل کر بہن نے کیا بھائی کا قتل

By

Published : May 24, 2021, 7:22 PM IST

میرٹھ: عاشق کے ساتھ مل کر بہن نے کیا بھائی کا قتل

میرٹھ کی کھرکودا تھانا علاقے کے حاجی پور گاؤں کا یہ معاملہ ہے، جہاں آمین نام کے ایک شخص کی گمشدگی کی رپورٹ 13 مئی کو تھانے میں درج کرائی گئی۔

میرٹھ: عاشق کے ساتھ مل کر بہن نے کیا بھائی کا قتل

پولیس نے گمشدہ نوجوان کو تلاش کرتے ہوئے 19 مئی کو آمین کی لاش کو برآمد کر لیا۔ اس کے بعد آمین کے والد نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

پولیس نے جب اس قتل کی واردات کا انکشاف کیا تو سبھی لوگ حیران رہ گئے۔ پولیس کے مطابق آمین کی بہن محسنہ کا شارق نام کے لڑکے کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ اس پر آمین کو اعتراض تھا اور اسی تنازع کے سبب نے محسنہ نے شارق کے ساتھ مل کر بھائی کے قتل کی واردات کو انجام دیا۔ پولیس نے شارق اور محسنہ کو گرفتار کر کے آگے کی کارروائی کو شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details