اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایودھیا اراضی تنازع کیس: میرٹھ میں سخت سکیورٹی انتظامات - تعلیمی اداروں اور ٹریننگ سنٹرز

بابری مسجد ۔ رام مندر اراضی تنازع کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے حتمی فیصلہ آنے میں اب 24 گھنٹے سے بھی کم وقت بچا ہے۔ جس کے پیش نظر انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

ایودھیا اراضی تنازع کیس: میرٹھ میں سخت سکیورٹی انتظامات

By

Published : Nov 9, 2019, 2:35 AM IST

فیصلے سے قبل جہاں ملک کے مخلف حصوں میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں وہیں ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی ضلع انتظامیہ نے سخت حفاظتی احکامات جاری کر دئے ہیں۔

ایودھیا اراضی تنازع کیس: میرٹھ میں سخت سکیورٹی انتظامات

تعلیمی اداروں اور ٹریننگ سنٹرز وغیرہ کو 11نومبر تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع میں 12بجے رات تک انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں گے۔

ضلعی سطح پر ایک کنٹرول روم بنایا گیا ہے جس میں پولیس افسران اور بلدیہ سمیت مختلف محکمہ کے ایک افسر کو مامور کیا گیا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ انل ڈھنگرا نے بتایا کہ میرٹھ کے حساس مقامات کی نشاندہی کرکے وہاں سیکورٹی فورسز کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مزید مذہبی مقامات پر بھی سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کوئی بھی شخص کسی قسم کی پریشانی محسوس کرنے کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ قائم کر سکتا ہے۔ اس کے اوپر فوری کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ کا تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details