اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: جعل سازی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش - میرٹھ پولیس

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پولیس نے کروڑوں کی جعل سازی کرنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Meerut police arrested fraud gang

By

Published : May 27, 2019, 11:31 PM IST

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لوگوں کو اعلیٰ حکام سے تعلقات کی بات کہہ کر جعلسازی کرتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمین لوگوں سے کہتے تھے کہ ان کے تعلقات اوپر تک ہیں اور وہ کسی کو بھی سکیورٹی دلا سکتے ۔

میرٹھ: جعل سازی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

خیال رہے کہ اس گروہ کے خلاف میرٹھ کے تھانہ پی نگر میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ایک گینگ نے گئو رکشک وزارت، چیئرمین جیسے اہم عہدہ دلوانے کے نام پر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی جعلسازی کی ہے۔

اس گروہ میں تین افراد شامل تھے، گروہ کا سرغنہ راج کمار بتایا جارہا ہے جس کا تعلق دہرادون سے ہے، جبکہ دیو شرما ضلع ہاپوڑ سے ہے، وہیں پی اے سی کے ایک کانسٹیبل بھی اس گینگ میں ملوث ہے۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی نتن تیواری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گینگ کے افراد کے اعلیٰ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ سیلفی ہے، جس کی وجہ سے وہ لوگوں کو گمراہ کرکےجعلسازی کرتا تھا۔


ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ میرٹھ میں ان کے خلاف پانچ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جبکہ دوسری ریاستوں اور اضلاع میں بھی خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ ان لوگوں نے مزید لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details