اردو

urdu

میرٹھ: 'مشن مہیلا شکتی' پروگرام کا اہتمام

By

Published : Oct 18, 2020, 7:31 AM IST

میرٹھ میں آج حکومت کی جانب سے 'مشن مہیلا شکتی' عنوان سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں حکومت کی نئی پالیسی اور خواتین کی مدد کے لیے جاری ہیلپ لائن نمبروں کی جانکاری اور ان کے حقوق بتائے گئے۔

Meerut: Organized 'Mission Mahila Shakti' program
میرٹھ: 'مشن مہیلا شکتی' پروگرام کا اہتمام

ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ اس پروگرام میں اعلیٰ افسران کے علاوہ مقامی خواتین نے بھی شرکت کی۔ ریاست اتر پردیش کی جانب سے جاری خواتین کی حفاظت کے لیے جاری ہیلپ لائن نمبر اور خواتین کی مدد کے لیے حکومت کی جانب سے جاری امداد اور اسکیم کی جانکاری ہر خواتیں تک پہچانے کی غرض سے ہر ضلع میں 'مشن مہیلا شکتی' کی شروعات کی گئی۔

اس میں حکومت کی جانب خواتین کی حفاظت اور ان کو ذہنی طور پر مظبوط بنانے کی بات کہی گئی اور ساتھ ہی خواتین کے ساتھ ہو رہے بدسلوکی کے وارداتوں کو روکنے کی بھی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملک میں گزشتہ کچھ عرصے سے خواتین کے خلاف ہو رہے جرائم کے واقعات سے خواتین کا اعتماد بھی کمزور ہوا ہے۔ خواتین کے تئیں اعتماد کو بنائے رکھنے اور ان کے حقوق کو بیان کرنے میں مشن مہیلا شکتی جیسے پروگرام یقینی طور پر لڑکیوں کے اندر ایک نیا جوش بھرنے کا کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details