اردو

urdu

By

Published : May 12, 2021, 9:08 PM IST

ETV Bharat / city

میرٹھ: دیہی علاقوں میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد معاملے

مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے گاؤں میں محکمہ صحت کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی گئی کووڈ کی جانچ میں تقریباً 1200 افراد میں کورونا انفیکشن کے اثرات ملے ہیں۔ اس کے پیش نظر محکمہ صحت میں بے چینی دیکھی جا سکتی ہے۔

میرٹھ: دیہی علاقوں میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد معاملے
میرٹھ: دیہی علاقوں میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد معاملے

پنچایت انتخابات کے بعد 5 مئی سے ضلع میرٹھ کے دیہات علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے ٹیموں کے ذریعہ قریب 2،98،312 گھروں میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی جانچ میں تقریباً 1200 لوگوں میں کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی، جنہیں ان کے ہی گھروں میں کورینٹائن کیا گیا ہے۔

میرٹھ: دیہی علاقوں میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد معاملے

ضلع میں اتنے بڑے پیمانے پر کووڈ کے مریضوں کے ملنے کے بعد اب محکمہ نے بتایا کہ 'معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سبھی متاثرین کی ٹیم کے ذریعے جانچ کی جائیگی تاکہ کورونا انفیکشن جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

میرٹھ کے گاؤں میں جس طرح سے کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ 'کورونا کی چین کو توڑنے میں محکمہ صحت کو اور زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details