اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: آٹھ محرم کی مناسبت سے امام بارگاہوں میں مجالس کا انعقاد - Meetings held in Imambargahs on the occasion of 8th Muharram

اتر پردیش کے میرٹھ میں آٹھ محرم کی مناسبت سے امام بارگاہوں میں مجالس کے بعد علم حضرت عباس برآمد کیا گیا۔

Up_mrt_01 _ alam in imambarghah_ avb_10007
ds

By

Published : Aug 19, 2021, 7:26 AM IST

ماہ محرم میں پہلی تاریخ سے دس محرم تک امام بارگاہوں میں عشرہ مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ان دس دِنوں میں شہداء کربلا سے منسوب مختلف تاریخوں میں مجالس کے ساتھ علم اور جلوس ذوالجناح بھی برآمد کیا جاتا ہے۔ میرٹھ میں شہر اور دیہات کی مختلف امام بارگاہوں اور علاقوں میں چھ محرم سے جلوسوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ملک میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا گائیڈ لائن کے سبب سڑکوں پر جلوسوں کے انعقاد پر پابندی ہے تاہم امام بارگاہوں میں پروگرام کے انعقاد کی اجازت ہونے سے آٹھ محرم کو امام بارگاہوں میں مجالس کے بعد علم حضرت عباس برآمد کیا گیا۔


مزید پڑھیں: دو سو سالہ قدیم ہگلی امام باڑہ مذہبی رواداری کی علامت


ملک میں کورونا گائیڈ لائن کے سبب اس سال سڑکوں پر جلوس اور علم نہیں نکالے گئے۔ لیکن شہداء کربلا کی مناسبت سے امام بارگاہوں میں ہی جلوسوں کا انعقاد گیا وہیں مجالس کے بعد علم مبارک برآمد کیا گیا اور آٹھ محرم کی مناسبت سے حضرت عباس کے علم مبارک کی زیارت کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details