اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: دھنتیرس اوردیوالی کے پیش نظر بازاروں میں رونق، جم کر ہوئی خریداری - بازاروں میں رونق

عالمی وبا کوورنا وائرس کے معاملات میں کمی کے بعد بازاروں میں رونق لوٹ آئی ہے۔ دیوالی اور دھنتیرس کے پیش نظرمیرٹھ کے بازاروں میں خریداروں کی بھیڑ دیکھی جارہی ہے ۔

خریداری
خریداری

By

Published : Nov 3, 2021, 1:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں دیوالی اور دھنتیرس تہوار کے موقع برادراوطن خریداری کرتے ہیں۔کیونکہ ان کے مطابق یہ اچھا شگون ہے۔ اس موقع پر خاص طور سے ہر گھر میں دھات اور خاص طور پر سونے چاندی کے سکّے یا پھر گہنے یا برتن خریدنے کی روایت ہے رہی ہے۔ لیکن گزشتہ دو سالوں سے کورونا وبا کے سبب پھیکی رہی دیوالی اس سال تھوڑی خوشیاں لیکر آئی ہے۔

خریداری

عالمی وبا کوورنا وائرس کے معاملات میں کمی کے بعد بازاروں میں رونق لوٹ آئی ہے۔ دیوالی اور دھنتیرس کے پیش نظرمیرٹھ کے بازاروں میں خریداروں کی بھیڑ دیکھی جارہی ہے ۔بازاروں میں کسی طرح کی پابندی نہ ہونے سے اس سال جہاں خریدار کھل کر دیوالی اور دھن تيرس کی خریداری کر رہے ہیں وہیں خریداری کی آمد سے بازار میں بھی رونق لوٹتی نظر آ رہی ہے۔

ایشیا کا سب سے بڑا صرافہ بازار کہے جانے والے میرٹھ کے صرافہ مارکیٹ میں آج جم کر خریداری ہوئی۔ لمبے وقت بعد کاروبار کے پٹری پر لوٹنے سے صرافہ کاروباری بھی خوش نظر آئے۔

برادران وطن تہوار کے علاوہ شادی کے سیزن کے پیش نظر خریداری کرہے ہیں۔ برادران وطن کے علاوہ ملسمان بھی خریداری کر ہے ہیں۔

مزید پڑھیں:میرٹھ: دیوالی کے بعد فضائی آلودگی میں ریکارڈ اضافہ

ملک میں جس طرح سے کورونا انفیکشن کے معاملوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے بھی دیوالی کے تہوار کے پیش نطر بازاروں میں شرائط کے ساتھ رعایت برتری جا رہی ہے تاکہ عوام تہوار کو پرسکون طریقے سے منا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details