اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: دیوالی کے موقع پر شیر مال کی زبردست خریداری - اترپردیش کے ضلع میرٹھ

عام طور پر رمضان المبارک کے موقع پر شیر مال کی زبردست خریداری دیکھنے کو ملتی ہے، جو روزے دار سحری میں استعمال کرتے ہیں لیکن اس بار دیوالی کے موقع پر لوگ مٹھائیوں کی جگہ پر شیر مال تقسیم کر رہے ہیں۔

Great purchase of sheermal on the occasion of Diwali
میرٹھ: دیوالی کے موقع پر شیر مال کی زبردست خریداری

By

Published : Nov 13, 2020, 10:47 PM IST

دیوالی کے موقع پر عام طور پر اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو مٹھائی دینے کی رسم یوں تو بہت پرانی ہے اور اس کا مقصد ایک دوسرے کے ساتھ خوشی میں شامل ہونا ہے۔ میرٹھ میں کورونا وبا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اور نقلی ماوے کے ڈر سے لوگ اس بار دیوالی پر مٹھائی کی جگہ شیر مال کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ویڈیو

لوگوں کا ماننا ہے کہ جہاں نقلی ماوا اور کورونا انفیکشن بڑھ رہا ہے ایسے میں شیر مال سب سے بہتر متبادل کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے کیوںکہ یہ پوری طرح انفیکشن فری ہے۔

شیر مال کی زبردست خریداری

اس کو تیار کرنے والے حاجی نور محمد کا کہنا ہے کہ رمضان میں کورونا کی وجہ سے شیر مال کی کم خریداری ہوئی تھی لیکن اس کی کمی کو اس بار دیوالی نے پورا کر دیا ہے ۔

دیوالی کو روشنی کا تہوار کہا جاتا ہے اور اس کی روشنی سے ہر گھر میں خوشیاں پہنچانے کے لیے لوگ مٹھائی تقسیم کرتے ہیں لیکن اس دیوالی پر میرٹھ کے شیر مال نے رمضان المبارک کے ساتھ دیوالی میں بھی اپنی مٹھاس سے ہندو اور مسلم کے درمیان بن رہی کھائی کو بھی مٹانے کا کام کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details