اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: وسیم رضوی کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ - ملی اور سماجی تنظیم

قرآن کریم کی 26 آیتوں کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والے وسیم رضوی نے اب نیا قرآن ترتیب دینے کے بعد اس کو منظر عام پر لانے کی وزیراعظم سے گہار لگائی ہے ایسے میں ملی اور سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے وسیم رضوی کی پرزور طریقے سے مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اس کے خلاف مقدمہ چلائے جانے اور سخت سزا دئیے جانے کا مطالبہ کیا۔

Meerut: Demand for severe punishment against Wasim Rizvi
میرٹھ: وسیم رضوی کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ

By

Published : Jun 12, 2021, 4:44 PM IST

قرآن کریم میں ترمیم کے بعد اس کو منظر عام پر لانے کی وزیراعظم سے گہار لگانے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف عوام مسلسل مظاہرے کر رہی ہے۔ میرٹھ میں بھی ملی اور سماجی تنظیم کے کارکنان نے اے ڈی جی میرٹھ زون سے ملکر ایک میمورنڈم حکومت کے نام پیش کیا۔

ویڈیو

ان کا کہنا تھا کہ سماج میں تفریق پیدا کرنے کی غرض سے اس طرح کی حرکت کرنے والے وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ اس طرح کی حرکت یہ شخص دوبارہ نہ کر سکے۔

وسیم رضوی کے خلاف اب سبھی مسلک کے لوگ ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو شخص سماج میں تفریق پیدا کرے ایسا شخص مسلمان نہیں ہو سکتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details