اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: جلسہ تقسیم اسناد - ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی

ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں 31 ویں جلسہ تقسیم اسناد کا اہتمام ہوا جس میں ریاستی گورنر آنندی بین پٹیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

جلسہ تقسیم اسناد

By

Published : Sep 30, 2019, 9:44 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:06 PM IST

یونیورسٹی کے سالانہ جلسہ میں طلبا کو سرٹیفکیٹ دیا گیا جبکہ نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلبا کو تمغوں سے نوازا گیا، تمغے حاصل کرنے والوں میں بیشتر لڑکیاں ہیں۔
سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ افسران اور طلباء چھوٹے بچوں کو گود لیں اور ان کی مدد کرنے میں حکومت کی مدد کریں۔

جلسہ تقسیم اسناد، ویڈیو

انہوں نے خواتین کے استحصال سےمتعلق کئی فرسودہ روایات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جدید دور میں بھی بھی خواتین پر مظالم کم نہیں ہو رہے ہیں جو کافی افسوسناک ہے۔

انہوں نے مرکزی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ نریندر مودی نے دیا تھا یہی وجہ ہے کہ آج لڑکیاں ہر میدان میں آگے جا رہی ہیں۔

آنندی بین نے طلبا سے درخواست کی کہ وہ وزیراعظم کے پروگرام من کی بات سنیں۔

اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں 31 ویں تقسیم اسناد کے موقع پر آنندی بین پٹیل نے کہا کہ بھارتی عوام ٹی بی جیسی خطرناک بیماری سے برسوں سے نبردآزما ہے اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں پوری دنیا کے رہنماؤں نے سنہ 2030 تک ٹی بی جیسی بیماری سے نجات حاصل کرنے کا عزم کیا ہے لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کو 2025 تک ٹی بی سے نجات دلانے کا عزم کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلباء وطالبات کو کتابیں اور کھانا تقسیم کیا۔ اس پر کہا کہ اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ بچوں میں آگے بڑھنے کی ذہن سازی کی جائے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 4:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details