نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریا نے گذشتہ دنوں میرٹھ کا دورہ کرکے یہاں 400 کروڑ روپے کے نئے پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور متعدد پروجیکٹس کا افتتاح بھی کیا تاہم شہر کی خستہ حال سڑکوں کو دیکھنے سے تمام دعوؤں کی قلعی کھل جاتی ہے۔
اترپردیش میں سڑکوں کی بدحالی کو دور کرنے بلند بانگ دعوے کے ساتھ اقتدار حاصل کرنے والی یوگی حکومت میں بھی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ نظر آرہی ہے۔ میرٹھ شہر میں بھی زیادہ تر علاقوں، خاص طور پر پرانے شہر میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس سے ترقیاتی دعوؤں کی حقیقت عیاں ہوتی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے وقت تو بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن بعد میں کوئی بھی نمائندہ نظر نہیں آتا۔