اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: مرکزی و ریاستی سرکار نجی اسکولوں کے لئے پیکیج جاری کرے

کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں کئی اسکول کے ذمہ داران مالی طور پر کمزور ہوگئے ہیں۔ ان کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

Up_mrt_01 _ Muslim front demands _ avb_10007
میرٹھ

By

Published : Aug 23, 2021, 1:08 PM IST

ملک میں کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو سال سے کاروباری اور تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ایسے میں حکومت کی جانب سے آن لائن تعلیمی نظام عمل میں لایا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود نجی اسکولوں کی جانب سے طلبا کے والدین پر فیس جمع کرنے کا دباؤ بنایا جارہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو


اس سلسلے میں میرٹھ میں سماجی تنظیم یونائٹیڈ مسلم فرنٹ کی طرف سے مرکزی اور یوپی حکومت سے اسکولوں کی فیس کو معاف کرانے کے ساتھ ہی کورونا انفیکشن کے خاتمے تک اسکولوں کو نہ کھولے جانے کا مطالبہ کیا۔ تنظیم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جب تک بچوں کو ویکسینیشن نہیں کیا جاتا تب تک ان کے لیے اسکول کی جگہ آن لائن تعلیمی نظام کو برقرار رکھا جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نجی اسکولوں کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کو الگ سے ان کے لئے پیکج دیا جائے۔ معاشی حالات سے کمزور طلبا کے والدین کی پریشانیوں کو ذہن میں رکھ کر حکومت کو بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے اس طرح کے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ جس سے ان بچوں کے لیے روشن مستقبل کی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: دارالعلوم دیوبند میں قدیم طلبہ کے داخلے کی کارروائی شروع

یوپی میں جس طرح سے 16 اگست سے نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلباء کے لئے اسکولوں کو کھولا جارہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے یہی کہا جاسکتا کہ کورونا کی تیسری لہر سے طلبا کو بچانے کے لئے ویکسینیشن کرانا بھی ضروری ہے تاکہ مستقبل میں آنے والے خطرے سے ان کی حفاظت کی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details