قوم اور تعلیم کی فکر کرنے والے سر سید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں جشن سر سید ویک کے طور پر منایا گیا جس کے تحت ادب اور سماج کے فروغ میں سر سید کا کردار کے عنوان سے تحریری و تقریری مقابلے بھی منعقد کئے گئے جس میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ مقابلوں میں سرفہرست آنے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔
سماجی تنظیم ریختہ فاؤنڈیشن اور جدید اردو کے اراکین نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور سر سید کے مشن کو آگے بڑھاتے کا عہد کیا اور اس موقع پر ثقافتی پروگرامز کے ذریعے نئی نسل تک سر سید کے پیغامات کو پہنچانے کے لیے اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کرنے پر بھی زور دیا گیا۔