اسماعیل ڈگری کالج کی لڑکیوں نے نکڑ ناٹک کے ذریعے صفائی کی اہمیت کو بتایا ساتھ ہی بابائے قوم مہاتما گاندھی کے سوچھ بھارت مشن کے خواب کو بھی پورا کرنے کی بات کہی۔
میرٹھ: صفائی کی اہمیت پرنکڑ ناٹک کا اہتمام
میرٹھ کے بچہ پارک چوراہے پر نکڑناٹک کے ذریعے صفائی کی اہمیت بیان کر رہی ان لڑکیوں کا مقصد عوام میں صفائی کے تئیں بیداری لانا ہے۔ خاص کر کورونا جیسی مہلک وبا کے پیش نظر ایسے پروگرام کے ذریعے عوام کو بیدار کیا جاسکتا ہے۔
پروگرام کنوینر کا ماننا ہے کہ' اگر ہم خود سے صفائی کی شروعات کرتے ہیں تو ہم دوسروں کو بھی اس کے لیے دعوت دے سکتے ہیں اور خاص کر وزیراعظم اور مہاتما گاندھی کے قول کو بھی پورا کر سکتے ہیں۔
مہاتما گاندھی اور وزیراعظم کے سوچھ بھارت مشن کا مقصد بھی یہی ہے کہ اگر ہم خود سے اس مہم کی شروعات کرتے ہیں تو ہی ہم اپنے معاشرے اور سماج میں پھیلی گندگی کو ختم کر سکتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سماج کے ہر ایک فرد کو اس کی اہمیت کو سمجاھنا ہوگا تاکہ ہم اپنے ملک سے سبھی طرح کی گندگی کو دور کر سکیں۔