ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے مغربی اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے شاہی جامع مسجد کے امام قاضی زین الساجدین نے امت سے گزارش کی ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کو احتیاط کے ساتھ لائیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میرٹ کے حالات درست نہیں ہیں جس کی وجہ سے حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی طرف سے حتی الامکان یہ کوشش کریں کہ قربانی کے جانوروں کو مسلم آبادی سے لایا جائے جس کی وجہ سے شر پسند عناصر کو ماحول خراب کرنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا، موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہمیں جانوروں کے ساتھ ساتھ مذبح خانہ کو بھی چاروں طرف سے گھیراو کرنا ہوگا۔