میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بابری مسجد کی شہادت کے موقع پر اس دن کو یوم یادگار کے طور پر منایا گیا۔
انڈین مسلم لیگ کے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ اپنی سیاسی جماعت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ہی ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے فرقہ پرست طاقتیں نئے شوشہ چھوڑتی رہتی ہیں تاکہ ملک کا ماحول خراب کیا جا سکے، خاص کر یوپی میں انتخابات سے قبل کاشی اور متھرا کو لیکر دیے جا رہے متنازعہ بیانات بھی اسی کی ایک کڑی ہیں لیکن عوام اب ان کے بہکاوے میں آنے والی نہیں ہے۔