اردو

urdu

ETV Bharat / city

مندسور واقعہ: میرٹھ میں کانگریس پارٹی کی اقلیتی سیل کا احتجاج

میرٹھ میں کانگریس پارٹی کی اقلیتی سیل کے کارکنان نے مدھیہ پردیش کے مندسور میں مسلمانوں پر ہوئے حملے اور مسجد پر بھگوا پرچم لہرائے جانے کے خلاف احتجاج کیا، جس میں شیو راج سنگھ چوہان کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

mandsaur incident meerut minority cell of congress party protest against mp government
مندسور واقعہ: میرٹھ میں کانگریس پارٹی کی اقلیتی سیل کا احتجاج

By

Published : Jan 2, 2021, 9:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کانگریس پارٹی کی اقلیتی سیل کے کارکنان نے مدھیہ پردیش کے مندسور میں مسلمانوں پر ہوئے حملے اور مسجد میں بھگوا جھنڈے لہرائے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

مندسور واقعہ: میرٹھ میں کانگریس پارٹی کی اقلیتی سیل کا احتجاج

احتجاج کے دوران مظاہرین نے مدھیہ پردیش کی حکومت اور شیوراج سنگھ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے شرپسند افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی پیش کیا، جس میں مدھیہ پردیش حکومت کو برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس کے کارکنان کی ناپاک حرکت پر این ایس اے لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ مندسور میں چند روز قبل کچھ شرپسند افراد کے کی جانب سے مسجد پر چڑھائی کرتے ہوئے، بھگوا پرچم لہراتے ہوئے، نعرے لگاتے ہوئے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details