لاک ڈاؤن کے سبب تمام تر مارکیٹ خوانچہ فروش اور دیگر ہفتہ واری سبزی مارکیٹ کو بند کیا گیا ہے، گلی محلوں کی کچھ دکانوں کو ایک خاص وقت کے ساتھ کھولے جانے کی اجازت ہے۔
لاک ڈان کے سبب روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا ایسے میں رمضان المبارک کا با برکت مہینہ سایہ فگن ہے، رواں برس مسلمانوں کو خاص طور پر سحری و افطاری کے لیے سامان خریدنے میں کافی دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ ماہ رمضان میں روزہ دار جہاں روزے رکھنے کے لئے سحری اور افطار کا اہتمام کرتے لیکن لاک ڈاؤن کے سبب میرٹھ کے وہ سارے کارخانے بھی بند ہیں جہاں بریڈ پهينی تیار کی جاتی تھی۔
وہیں بازاروں میں کھجور اور پھل کم دستیاب ہورہے ہیں جس کی سبب روزہ داروں کو دقت کا سامنا ہے۔