ریاست اتر پردیش کے ضلع میر ٹھ میں بھی اس کی ملی جلی تصاویر ديكهنے كو ملی۔ لیکن شہر کے کئی پچھڑے علاقوں میں لوگ اس خطرے کو سنجیدگی سے نہ محسوس کرتے ہوئے لاپرواہی بھی برت رہے ہیں ۔
میرٹھ میں کئی ایسے علاقوں میں جہاں لوگوں کے گھروں سے باہر نکل کر محلہ کی گلیوں میں گھومنے کی تصاویر نظر آئی وہیں کئی علاقوں میں لوگ سنجیدگی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔
کئی محلہ اور سوسائٹی میں لوگوں نے خود ہی گلیوں اور گیٹ کو بند کر دیا ہے سول ڈیفنس کے لوگ بھی رضاکارانہ طور پر پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔ کچھ افراد نے تو سڑکوں پر مورچہ سنبھال رکھا ہے اور میڈیکل سروسز سے جڑے کئی افراد سڑکوں پر پولیس اور دیگر خدمات انجام دینے والوں کو ماسک تقسیم کرتے نظر آے ۔