اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: کسان یونین نے اپنے مطالبات کے متعلق ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم سونپا - ای ٹی وی بھارت اردو

کسان یونین کے صوبائی جنرل سیکریٹری محبوب انصاری کی سربراہی میں کسان یونین کے کارکنان نے مختلف مطالبات کے متلعلق ضلع انتظامیہ کو ایک میمورینڈم پیش کیا۔

Kisan Union submit a memorandum
Kisan Union submit a memorandum

By

Published : Sep 22, 2021, 12:54 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں کسان یونین کے عہدے داروں اور کارکنوں نے تین زرعی قوانین کو واپس لینے، پبلک اسکولوں کے من مانے طریقے سے فیس وصولنے اور دیگر مطالبات کے متعلق ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو سونپا ہے۔

مظفرنگر: کسان یونین نے اپنے مطالبات کے متعلق ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم سونپا
کسان یونین کے صوبائی جنرل سیکریٹری محبوب انصاری کی سربراہی میں کسان یونین کے کارکنان نے مختلف مطالبات کے متلعلق ضلع انتظامیہ کو ایک میمورینڈم پیش کیا، جس میں مطالبہ کیا کہ تین زرعی قوانین کی واپسی اور پبلک اسکولوں میں اسکول انتظامیہ کی من مانی نہیں ہونی چاہئے۔

کسان رہنما نے کہا کہ طلبہ و طالبات سے کورونا وبا کے درمیان تعلیم منسوخ ہونے کے باوجود فیس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جو نہیں ہونا چاہیے، اسی طرح اگر طلباء ایک اسکول سے دوسرے اسکول میں داخلہ لیتا ہے جہاں اس کو پہلے اسکول کی تعلیمی سرٹیفکیٹ چاہیے جس کو اسکول کے پرنسپل فیس کی وجہ سے دینے سے انکار کر رہے ہیں، ان حالات میں طلبہ کی تعلیم خطرے میں ہیں ان سب حالات کی وجہ سے طلبا اور ان کے والدین دماغی الجھن میں ہیں۔

محبوب انصاری نے کہا کہ پچھلے دو سالو میں کورونا وبا کی وجہ سے ہر طبقے کے لوگ پریشان ہیں۔ آمدنی کے ذرائعے کافی حد تک کم ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرنگر: کھلاڑیوں کا غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ کسان یونین ضلع مجسٹریٹ سے درخواست کرتا ہے کہ اسکولوں کے تمام پرنسپلوں کو آگاہ کیا جائے کہ بچوں کو کسی بھی طرح پریشان نہ کیا جائے، اگر اس کے بعد بھی اسکول اس پر عمل درآمد نہیں کرتے ہیں تو کسان یونین ان کے خلاف قدم اٹھانے پر مجبور ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details