اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: کسان مہا پنچایت میں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ - farmer laws

زرعی قوانین کے خلاف اب کسان مہا پنچایت کے ذریعہ حکومت پر دباؤ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اسی ضمن میں آج میرٹھ میں راشٹریہ لوک کے زیر اہتمام کسان مہا پنچایت نے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

میرٹھ: کسان مہا پنچایت نے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا
میرٹھ: کسان مہا پنچایت نے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا

By

Published : Feb 27, 2021, 10:24 PM IST

اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بھینسا گاؤں میں ایک کسان مہا پنچایت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں کسانوں نے حصہ لے کر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔

میرٹھ: کسان مہا پنچایت نے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا

پنچایت کو خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ لوک دل کے رہنما جینت چودھری نے کہا کہ' زرعی قوانین کے ذریعے حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو یو پی میں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کسان موجودہ حکومت کو باہر کا راستہ دکھا کر ان کو سبق سکھانے کا کام کریں گے۔

میرٹھ: کسان مہا پنچایت نے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا


مزید پڑھیں:ایئر اسٹرائک برسی: شہید وشال پانڈے کے والدین کا کوئی پرسان حال نہیں


زرعی قوانین کی مخالفت میں جہاں دوسری سیاسی جماعتیں حکومت کو گھیرنے کا کام رہی ہیں وہیں، مغربی اتر پردیش میں اپنی کھوئی ہوئی زمین کو واپس پانے کی کوشش میں راشٹریہ لوک دل کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details