اردو

urdu

ETV Bharat / city

وسیم رضوی کے خلاف جمعیت علماء ہند نے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دیا - وسیم رضوی کے قرآن مجید میں تحریف کے خلاف

میرٹھ میں جمیعت علماء ہند کی جانب سے وسیم رضوی کے قرآن مجید میں تحریف کے خلاف ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دیا گیا جس میں حکومت ہند سے وسیم رضوی کو فورا گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

jamiat ulema i hind of meerut submitted a memorandum against wasim rizvi to district collectorate
وسیم رضوی کے خلاف جمعیت علماء ہند نے ضلع کلکٹرکو میمورنڈم دیا

By

Published : Jun 2, 2021, 9:18 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں جمیعت علماء ہند کی جانب سے وسیم رضوی کے قرآن مجید میں ترمیم و تحریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس ضمن میں جمعیت کی جانب سے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم بھی دیا گیا جس میں حکومت ہند سے وسیم رضوی کو فورا گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

وسیم رضوی کے خلاف جمعیت علماء ہند نے ضلع کلکٹرکو میمورنڈم دیا

واضح رہے کہ قرآن مجید میں ترمیم کر 26 آیات کے بغیر قرآن مجید کو تحریر کرکے اس کو منظر عام پر لانے کے لیے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے وزیراعظم سے درخواست بھی کی ہے۔

جمعیت نے حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں مداخلت کرنے والے وسیم رضوی کو گرفتار کرکے اس کو ایسی سزا دی جائے تاکہ زندگی میں دوبارہ پھر کوئی شخص کسی مذاہب کی کتاب کی بے حرمتی نہ کر سکے۔

شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے وسیم رضوی کی نا زیبا حرکت سے شیعہ مسلک کے لوگ ہی نہیں بلکہ تمام فرقوں کے لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details