ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں قدیم نوچندی میلے کی برسوں پرانی تہذیب اور ثقافتی روایت اب ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن اور ضلع انتظامیہ کی بدنظمی میلہ انتظامات کو متاثر کر رہی ہے۔
ایک وقت تھا جب میرٹھ میں نوچندی میلا بھارت کی گنگا جمنی تہذیب کے لیے جانا جاتا تھا۔ میلے کی قدیم روایت چنڈی دیوی مندر اور حضرت بالے میاں درگاہ سے وابستہ ہے لیکن گزشتہ کچھ برسوں سے یہ روایت محض کاروباری تقاضوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اور عقیدت کے ان مراکز کو بھی نظر انداز کیا جانے لگا ہے۔