ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹ میں رکشا بندهن پر بہنوں کی راکھی بھائیوں تک پہنچانے کے لیے محکمہ ڈاک نے خاص لفافہ تیار کیا ہے جو پورے طور پر واٹر پروف ہے اور لفافے پر راکھی کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے۔
کوروناوائرس کے پیش نظر محکمہ ڈاک کی جانب سے راکھی کی اہمیت كو سمجھتے ہوئے ایک خاص لفافہ تیار کیا گیا۔ لمبی مسافت کے سبب ڈاک كو وقت پر پہنچا نے کے لیے بھی محکمہ ڈاک نے خاص انتظام کیے ہیں۔