میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں سماج وادی پارٹی اسٹوڈینس ونگ اور دلت سینا کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کو یوم بے روزگار کے طور پر منایا گیا۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے طلباء نے سڑک پر بیٹھ کر جوتا پولیش کیا، دوسری جانب سماجوادی پارٹی دلت سینا کے کارکنان نے دہلی میں رابعہ سیفی کے ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ پیش کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش کے موقع پر میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کی جانب اس دن کو یوم بے روزگاری کی شکل میں منایا گیا۔ سماجوادی اسٹوڈینس ونگ کے تمام طلباء نے یونیورسٹی کے باہر جوتا پولیش کر اپنی ناراضگی درج کرائی۔ وہیں دوسری جانب ضلع کلکٹریٹ آفس کے باہر سماجوادی دلت سینا کے کارکنان نے دہلی میں رابعہ سیفی کے ساتھ ہوئی درندگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے انصاف دلانے کی مانگ کی، ساتھ ہی اس متعلق ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں: میرٹھ میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ، اسپتال میں بد نظمی برقرار
راستہ کھولنے کیلئے کسان رہنماؤں کو ہریانہ حکومت کا دعوت نامہ، ٹکیت نظر انداز
بی جے پی وزیر اعظم کی یوم پیدائش کو تہوار کی شکل میں منا رہی ہے وہیں میرٹھ میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے اس دن کو بے روزگار کے طور منایا۔ کانگریس پارٹی کی یوتھ سیل نے بھی بے روزگاری کے دیوس کے طور وزیراعظم مودی کی سالگرہ کو منایا، جنہیں سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی حمایت ملی۔