ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کلکٹریٹ دفتر پر بی جے پی کے سیکڑوں کارکنان نے راہل گاندھی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے ضلعی صدر مکیش سنگل نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے رافیل معاملے پر فیصلہ سنایا ہے جس پر راہل گاندھی نے عدالت میں معافی مانگی ہے اب راہل گاندھی کو ملک کے عوام کے سامنے معافی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رافیل معاملے پر انتخابات کے وقت راہل گاندھی نے جھوٹ بول کر کے بی جے پی کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی جس پر عدالت میں عرضی داخل کی گئی عدالت میں فیصلہ میں بی جے پی کے حق میں آیا اس پر کانگریس پارٹی کے کارکنان کو اپنی جھوٹ پر شرمندگی کا احساس کرنا چاہیے اور راہل گاندھی کو کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔