میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے خطرے اور مریضوں میں آکسیجن کی آ رہی کمی کے پیش نظر بی جے پی اور ہندو تنظیم بجرنگ دل و وشو ہندو پریشد کے لوگوں نے شہر کی پچھڑی آبادی والے علاقوں میں ہنومان چالیسا کے ساتھ ہَون اور دھونی کے دھوئیں سے فضاء کی آلودگی کو ختم کرنے کی بات کہی۔
میرٹھ: کورونا کو ختم کرنے کے لیے 'دھونی یاترا' - etv bharat news
میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات اور اس سے ہو رہی اموات کو روکنے لیے ہندو تنظیم بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے کارکنان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہنومان چالیسا کے ساتھ ہَوَن سامگری کی دھونی یاترا نکالی تاکہ فضاء میں آکسیجن کی درکار کو پورا کیا جا سکے۔
![میرٹھ: کورونا کو ختم کرنے کے لیے 'دھونی یاترا' Hindu organizations launch 'Dhwani Yatra'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11819340-810-11819340-1621432526898.jpg)
ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے انفیکشن کو ختم کرنے و فضائی آلودگی کو دور کرنے کے لیے گائے کے گوبر سے بنے اپلے گائے کے گھی کے ساتھ اور دوسری ہَون سامگری کے دھوئیں اور شنخ ناد سے آکسیجن کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے وہ دھونی یاترا نکال رہے ہیں تاکہ جلد سے جلد کورونا کے انفیکشن کو ختم کیا جا سکے۔
ہمارے ملک میں جس طرح سے کورونا انسانی زندگی کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے مذہبی تنظیموں کی جانب سے کورونا کے انفیکشن کو ختم کرنے کے لیے اس طرح کے ٹوٹکے کرنے کے بجائے اگر اس بچنے کے فارمولے پر دھیان دیا جائے تو بھی کورونا کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔