اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: نوچندی کے تاریخی میلے پر پھر کورونا کا سایہ - میرٹھ کا نوچندی میلہ

اس سال بھی میرٹھ کے قدیم نوچندی میلے کی سینکڑوں برس پرانی روایت پر کورونا کا سایا منڈلاتا نظرآرہا ہے۔ ایسے میں اب درگاہ حضرت بالے میاں وقف کمیٹی اور چنڈی دیوی مندر کے اراکین ضلع انتظامیہ سے شرائط کے ساتھ میلہ لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

میرٹھ : تاریخی نوچندی میلے پر پھر کورونا کا سایہ
میرٹھ : تاریخی نوچندی میلے پر پھر کورونا کا سایہ

By

Published : Apr 2, 2021, 10:38 PM IST

میرٹھ کا نوچندی میلہ ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی مثال رہا ہے۔ میلے کی قدیم روایت چنڈی دیوی مندر اور درگاہ حضرت بالے میاں سے وابستہ ہے۔ لیکن گذشتہ برس کورونا وبا کے سبب نوچندی میلہ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

میرٹھ : تاریخی نوچندی میلے پر پھر کورونا کا سایہ

نوچندی میلے کی یہ روایت محض کاروباری تقاضوں تک محدود نہیں بلکہ عقیدت کو بھی بیان کرتا ہے، ایسے میں اب ایک بار پھر ملک میں کورونا کی دوسری لہر سے میلے پر بھی اس کا اثر پڑ تا دکھائی دے رہا ہے۔

درگاہ حضرت بالے میاں وقف کمیٹی اور چنڈی دیوی مندر کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ' جس طرح سے ملک میں دوسرے مذہبی اور سیاسی پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔ اسی طرح نوچندی کا میلہ بھی ایک مذہبی روایت سے وابستہ ہے، اس کو بھی شرائط کے ساتھ لگایا جانا چاہیے۔

قدیم نوچندی میلے کی سیکڑوں برس پرانی تہذیبی اور ثقافتی روایت زندہ رکھنے والے نوچندی میلہ ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو بیان کرتا ہے، ایسے میں اگر اس سال بھی یہ میلہ کورونا کی نذر ہوا تو عقیدت کے ان مراکز کی زیارت سے عوام کو محروم رہنا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details