میرٹھ میں كورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے ہو رہے اضافے كو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے 02 جولائی سے شروع ہوئی گھر گھر جانچ مہم میں تقریباً 1400 لوگوں کی میڈیکل ٹیم بناکر انفیکشن کے مریضوں کی تلاش کی جا رہی ہے تاکہ جلد سے جلد اس مہم كو پورا کیا جا سکے۔
میرٹھ: میڈکل اسٹاف کے کورونا مثبت ہونے سے محکمہ صحت فکرمند - میرٹھ کی خبریں
میرٹھ میں كورونا كے خاتمے کیلئے 14 سو میڈیکل اسٹاف کی ٹیم گھر گھر جانچ کر رہی ہے۔
میرٹھ میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں تیزی سے ہو رہے اضافے کے بعد اب میڈیکل اسٹاف میں بھی متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خاص طور سے 02 جولائی سے شروع ہوئی گھر گھر ٹیسٹ مہم کے بعد جہاں مثبت مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 1700 سے زیادہ ہوگئی ہے وہیں میڈیکل اسٹاف میں بھی متاثرین کی تعداد بڑھنے سے محکمہ صحت فکرمند ہے اور اسٹاف ڈیوٹی کو لیکر حکمت عملی طے کر رہا ہے۔ اس تعلق سے چیف میڈیکل افسر کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹاف کے متاثر ہونے سے مشکل تو پیش آئی ہے لیکن اس کے لیے آیوش کی ٹیم كو الرٹ موڈ پر بھی رکھا گیا ہے۔