اترپردیش کے میرٹھ میں واقع تمام گرودواروں میں شبد کیرتن اور اکھنڈ پاٹھ کا اہتمام کیا گیا جب کہ شہر کے مشہور تھاپر نگر گردوارے میں گرو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کیا گیا۔ گرو پرو تہوار پر سکھ طبقے کے ہزاروں عقیدت مندوں نے گردوارے میں عبادت کا اہتمام کیا۔ شبد کیرتن اور پاٹھ کے بعد تبرک کے طور پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔
Guru Nanak Jayanti: میرٹھ میں گردواروں میں تقاریب کا اہتمام
سکھوں کے پہلے گرو، گرو نانک دیو کا 552 واں پرکاش پرو (prakash parv) گزشتہ روز مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ سن 1469 میں کارتک پورنما کے دن گرو نانک دیو کی تالونڈی کے ننکانا صاحب میں ولادت ہوئی تھی۔ کارتک پورنما کے دن ہر سال گرو نانک کے یوم پیدائش (Guru Nanak Jayanti 2021) کے موقع پر پرکاش پرو (prakash parv) کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر گردوارہ صاحب کے گرنتھی نے گرو نانک دیو کی تعلیمات اور عالم انسانیت کے لیے دیے گئے پیغامات پر عمل کرنے کی بات کہی، ساتھ ہی زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے بعد وزیراعظم کی جانب سے قوانین کو واپس لینے کے اعلان کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا سبھی مذہب و ملت کے اتحاد سے ممکن ہوپایا ہے۔
گرو نانک دیو کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک طرف جہاں گرو دیواروں میں صبح سے ہی تبرکات اور لنگر کا اہتمام کر پرکاش پرو کی مبارک باد پیش کر رہے ہیں وہیں زرعی قوانین کی منسوخی کے اعلان کے بعد کسان ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔