اردو

urdu

By

Published : Jan 19, 2021, 10:12 AM IST

ETV Bharat / city

میرٹھ: کسانوں نے ٹریکٹر مارچ کر احتجاج کیا

نئے زرعی قوانین اور بجلی کے بلوں میں گڑبڑی کے خلاف کسانوں نے مظاہرہ کیا۔

Farmers protest
Farmers protest

میرٹھ میں آل انڈیا کسان یونین کے زیر اہتمام زرعی قوانین 2020 کے خلاف دہلی باڈر پر کسانوں کے احتجاج کے ساتھ ہی میرٹھ کمشنری پر بھی احتجاج کیا گیا۔

اس دوران ایک درجن سے زیادہ ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے سینکڑوں کسانوں نے زراعی قانون کی مخالفت کے علاوہ بجلی بلوں میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اس پر فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

میرٹھ: کسانوں نے ٹریکٹر مارچ کر احتجاج کیا

مخالفت کر رہے ان احتجاجی کسانوں نے زراعی قانون کو واپس لینے کے ساتھ ہی صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا۔ ساتھ ہی صوبہ میں کسانوں کو مہنگی بجلی دیے جانے کے خلاف بھی احتجاج کیا۔

اس دوران کسانوں نے کہا کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات کو پورا نہیں کرتی تب تک الگ الگ شکل میں ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

زرعی قوانین کی مخالفت میں بھارتی کسان سنگھٹھن میرٹھ کی جانب سے احتجاج کے دوران درجنوں ٹریکٹر ٹرالیوں سے میرٹھ کے کمشنری چوراہے پر جام سے بھی عوام کو دو چار ہونا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details