اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسانوں کی مٹکا پھوڑو تحریک، پولیس سے نوک جھونک - کسانوں کی مٹکا پھوڑو تحریک

مظاہرے کے دوران خواتین نے نوئیڈا اتھارٹی اور سی ای او ریتو مہیشوری کے خلاف نعرے لگائے۔

Farmers' matka phoro movement in noida
Farmers' matka phoro movement in noida

By

Published : Sep 21, 2021, 1:31 AM IST

نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسانوں نے پیر کو ایک بار پھر اتھارٹی کے خلاف احتجاج کیا۔ ہزاروں کی تعداد میں متحد ہو کر کسانوں نے ’’مٹکا پھوڑو تحریک‘ شرع کی۔ اس دوران کسانوں اور پولیس کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک نوئیڈا اتھارٹی ان کی مانگ پوری نہیں کرتی تب تک احتجاج جاری رہے گا۔


اس مظاہرے کے دوران خواتین نے نوئیڈا اتھارٹی اور سی ای او ریتو مہیشوری کے خلاف نعرے لگائے۔

نوئیڈا کی سی ای او کے خلاف کسانوں میں زبردست غصہ ہے۔ خواتین نے مٹکا پھوڑ کر اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی اور پولیس انہیں دوبارہ جیل بھیج سکتی ہے، لیکن وہ اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:گوتم بدھ نگر: آل انڈیا چھتریہ مہاسبھا اور کرنی سینا میں ناراضگی


کسان رہنما سکھبیر پہلوان کا کہنا ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی نے کسانوں کے مفادات کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ کوئی کسان یہ برداشت نہیں کرے گا۔ سینکڑوں خواتین جمع ہوئیں اور ایک "مٹکا پھوڑو تحریک'' شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ سیکڑوں خواتین نے سیکٹر -5 بارات گھر سے سیکٹر -6 نوئیڈا اتھارٹی تک کا سفر اپنے سروں پر مٹکا لے کر کیا۔ پولیس نے خواتین کو سیکٹر 6 کی ریڈ لائٹ پر روک دیا۔ وہیں پر خواتین نے مٹکا پھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کے افسران کے پاپ کا گھڑا بھر گیا ہے۔ اسی لیے انہوں نے مٹکا پھوڑو تحریک شروع کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details