اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ۔: جعلی ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹ تیار کرنے والے گروہ کا انکشاف

میرٹھ میں جعلی نمبر پلیٹ تیار کرنے والے گروہ کے پردا فاش ہونے سے ایک بات تو صاف ہے۔ کہ پولیس کی اس کارروائی سے جعلی کاروبار کرنے والے بدمعاشوں کے غلط منصوبوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور شہر میں جرائم کے معاملے میں کمی آسکتی ہے۔

fake high security number plate gang busted in meerut
fake high security number plate gang busted in meerut

By

Published : Feb 13, 2021, 9:08 PM IST

میرٹھ پولیس نے جعلی ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹ تیار کرنے والے گروہ کا پردافاش کیا ہے جو ہائی سیکورٹی کے جعلی نمبر پلیٹ تیار کرنے کا کام کرتے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا ہے، ساتھ ہی بڑی تعداد میں جعلی نمبر پلیٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔

ایک طرف جہاں ٹرانسپورٹ کارپوریشن گاڑیوں کی سیکورٹی اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں پر لگام لگانے کے لیے ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹ لگانے کا کام کر رہی ہیں۔ ترو وہیں میرٹھ میں جعلی نمبر پلیٹ تیار کرکے حکومت کے منصوبوں پر پانی پھیر نے کا کام بھی زوروں پر ہورہا ہے۔

میرٹھ کے تھانا سول لائن تھانا علاقے میں ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹ کے نام پر جعلی نمبر پلیٹ تیار کیے جانے کا کام کیا جا رہا تھا اب تک سینکڑوں کی تعداد میں جعلی نمبر پلیٹ تیار کرنے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کر اس جعلی کاروبار کا انکشاف کیا ہے اب پولیس اس گروہ کے باقی ممبران کی بھی تلاش کر رہی ہے۔

میرٹھ میں جعلی نمبر پلیٹ تیار کرنے والے گروہ کے پردا فاش ہونے سے ایک بات تو صاف ہے۔ کہ پولیس کی اس کارروائی سے جعلی کاروبار کرنے والے بدمعاشوں کے غلط منصوبوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور شہر میں جرائم کے معاملے میں کمی آسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details