اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: لاشوں کی آخری رسومات پارک میں ہونے سے کالونی کے لوگ خوفزدہ - ایڈووکیٹ سُمت شرما

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کورونا کے سے بڑے پیمانے پر اموات کی وجہ سے شمشان گھاٹ پر جگہ کی قلت کو محسوس کی جا رہی ہے اور اب بلدیہ کی جانب سے عارضی طور پر شمشان گھاٹ کے پاس میں پارک کی جگہ پر چبوترے تیار کر کریمیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس سے کالونی کے لوگوں میں ناراضگی ہے۔

Due to the funeral of the dead bodies in the park, the people of the colony are scared
میرٹھ: لاشوں کے آخری رسومات پارک میں ہونے سے کالونی کے لوگ خوفزدہ

By

Published : May 12, 2021, 11:04 PM IST

والوں کا الزام ہے کہ دوسرے اضلاع کے کووڈ مریضوں کی بھی آخری رسومات یہیں ادا کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے کالونی میں انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے۔

ویڈیو

میرٹھ کے سورج کنڈ شمشان گھاٹ میں کورونا انفیکشن کے سبب کریمیشن کا کام بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔ جگہ کی کمی کے سبب شمشان گھاٹ کے پاس ہی پارک کی زمین میں کریمیشن کیے جانے سے علاقے میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

کالونی کے لوگ ناراض

کالونی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب شمشان گھاٹ میں ہی کافی جگہ ہے تو باہر پارک میں ان کا 'انتم سنسکار' کیوں کیا جا رہا ہے؟ اگر یہ سب بند نہیں ہوا تو وہ اپنے گھروں کو چھوڑ کر کسی دوسری جانے کو مجبور ہو جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کریمیشن کے دوران غلاظت ہوا کے ساتھ ان کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے کالونی میں کورونا انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

میرٹھ کے شمشان گھاٹ پر جگہ کی قلت

ABOUT THE AUTHOR

...view details