'داروغہ جی چوری ہوگئی' کے عنوان سے میرٹھ کے اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں ڈرامے منعقد کئے گئے۔ پروگرام کا مقصد بیان کرتے ہوئے اس کے ڈائریکٹر بھارت بھوشن کا کہنا تھا کہ جس طرح سے نئی نسل کے نوجوان اپنے ذوق و شوق کو پورا کرنے کے لیے غلط صحبت اختیار کرلیتے ہیں، ان کے لیے یہ ڈرامہ درس و تدریس کا کام کرتا ہے۔
وہیں کالج کی پرنسپل کا ماننا ہے کہ یوم اساتذہ کے دن جس طرح سے ہم اپنے ٹیچرز کی عزت افزائی کرتے ہیں وہ کہیں نہ کہیں طلباء کے ذہن کو مستقبل کے لئے فکرمند بناتا ہے۔