اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: عید الاضحٰی کے انتظامات کا جائزہ، افسران کی شاہی عید گاہ میں میٹنگ - ایس ایس پی اجے کمار سہانی

ایس ایس پی اجے کمار سہانی نے کہا کہ اس برس عیدالاضحیٰ کے موقعے پر ساون کا پہلا سوموار بھی ہے۔ اس حیثیت سے بھی پولیس انتظامیہ کے لئے ایک اہم چیلنج ہے۔

عید الاضحٰی کے متعلق میرٹھ افسران کی شاہی عید گاہ پر میٹنگ

By

Published : Aug 10, 2019, 8:41 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:29 AM IST

عید الاضحٰی کے موقع پر تحفظ فراہم کرانے کے متعلق انتظامیہ کے اعلیٰ افسران عیدگاہ کمیٹی سے ملنے کے لیے میرٹھ شاہی عید گاہ پر میٹنگ کا انعقاد کیا ۔
میٹنگ میں عید پر پیش آنے والے مسائل سے متعلق گفتگو کی گئی ۔

عید الاضحٰی کے متعلق میرٹھ افسران کی شاہی عید گاہ پر میٹنگ

ایس ایس پی اجے کمار سہانی نے کہا کہ اس برس عیدالاضحیٰ کے موقعے پر ساون کا پہلا سوموار بھی ہے۔اس حیثیت سے بھی پولیس انتظامیہ کے لئے ایک اہم چیلنج ہے۔

گذشتہ دنوں کانوڑ یاترا کو جس طرح پرامن طریقے سے منعقد کرایاگیا ہے، اسی طرح عید الاضحی اور ساون کے پہلےسو موارکو بھی پرامن طریقے سے منعقد کرایا جائے گا۔

ایس ایس پی نے گذشتہ دنوں میرٹھ میں نماز جمعہ سڑک پر پڑھے جانے پرپابندی لگا دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس پابندی پر میرٹھ کے مسلمانوں نے پولیس انتظامیہ کا تعاون کیا ہے لیکن عید کے سلسلے میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے، روایتی طور پر پر سڑکوں پر بھی نماز عید الاضحٰی ادا کی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں،میرٹھ: عید الاضحٰی کے انتظامات کا جائزہ، افسران کی شاہی عید گاہ میں میٹنگ

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ قربانی کے دن صاف صفائی کے لیے لئے میرٹھ بلدیہ نے خاص انتظام کیا ہے۔

اور سبھی شعبے کے افسران اس تعلق سے متحرک ہیں، عید گاہ کے انتظامیہ کمیٹی کے جوائنٹ سیکرٹری سید انس نے کہا کہ عید کی نماز کے وقت بجلی کاٹ دی جائے، جس سے کسی طرح کا حادثہ نہ ہو، انھوں نے کہا کہ ہم جنریٹر سے بجلی کی حصولیابی کرلیں گے۔

انہوں نے کہا عید کا کے موقع پر چار سے پانچ لاکھ مصلیان عید کا نماز پڑھنے کے لیے آتے ہیں تقریبا ایک یا ڈیڑھ کلومیٹر پر محیط اس راستے پر جنگلی مویشیوں کا راستہ روکنے کے لیے مکمل انتظامات کرائے جائیں۔

نماز سے 15 منٹ قبل سڑک بند کر دیا جائے جس سے نمازیوں کو پریشانی نہ ہو، ساتھ ہی روڈ پر لگے ہوئے ہولڈنگ کو بھی ہٹا دیا جائے کیونکہ تصویروں سے نماز میں خلل پڑتا ہے۔

ڈیم ایم ان ل ڈھنگرا اور ایس ایس پی نتن تیواری نے افسران پولیس انتظامیہ کو پرامن نماز ادا کرانے کی ہدایت دی ہے۔

شاہی عید گاہ میں 7:45 پر عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی 8بجے چھوٹی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 3:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details