اردو

urdu

ETV Bharat / city

نتائج کے بعد غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے طلبہ میں مایوسی

کورونا کے پیش نظر ہائی سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری بورڈ امتحانات منعقد نہیں کئے گئے اور نتائج کے لیے مارکنگ سسٹم اپنایا گیا۔ لیکن مارکنگ سسٹم نے غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے طالب علموں کو مایوس کردیا۔ بورڈ میں امتحانات کے نتائج سے ناراض طلبہ دوبارہ امتحانات کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

نتائج کے بعدغیر معمولی صلاحیت رکھنے والے طلبہ میں مایوسی
نتائج کے بعدغیر معمولی صلاحیت رکھنے والے طلبہ میں مایوسی

By

Published : Aug 4, 2021, 4:15 PM IST

اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں سی بی ایس ای اور آی سی ایس سی بورڈ کے نتائج کے اعلان کے بعد گزشتہ روز یو پی بورڈ کے ہائی سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔

نتائج کے بعدغیر معمولی صلاحیت رکھنے والے طلبہ میں مایوسی

بورڈ کے گزشتہ جماعت کے نمبروں کی بنیاد پر اوریج مارکنگ سسٹم سے جہاں ایوریج طالب علموں میں خوشی نظر آئی وہیں غیر معمولی تعلیمی صلاحیت والے ٹاپر طالب علموں میں نمبروں کو لیکر مایوسی ہے۔

پچھلی جماعتوں میں اعلی نمبر حاصل کرنے والے بچے ایوریج مارکنگ میں کم پرسنٹیج آنے سے مایوس اور ناخوش ہیں۔

تعلیم کے شعبہ سے وابستہ ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ ایوریج مارکنگ کے ذریعے نتائج کا اعلان طالب علموں کو آگلی جماعت کے لیے پروموٹ کر دینے کی محض رسم ادائیگی ہے۔

کورونا وبا کے پیش نظر اس مسئلہ کا مستقل حل نکالنا بھی ضروری ہے تاکہ تعلیم میں بہتر کرنے والوں کے ساتھ انصاف کیا جا سکے ۔
کورونا وبا کے قہر کے سبب گزشتہ دو تعلیمی سیشن اور بورڈ امتحانات متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کے متعلق حکومت کی گائڈ لائنس کا انتظار

تاہم ضروری ہے کہ امتحانات کے نتائج کے لیے ایوریج مارکنگ سسٹم کے بجائے ایسا طریقہ اختیار کیا جائے تاکہ طالب علموں کی تعلیم اور محنت رائیگاں نہ جائے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details