اردو

urdu

ETV Bharat / city

معذوروں کو پرچۂ نامزدگی سے روک دیا گیا - FORMS

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں درجنوں معذور افراد ضلع دفتر پرعام انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے آئے تھے۔

معذوروں کو پرچۂ نامزدگی سے روک دیا گیا

By

Published : Mar 20, 2019, 7:09 AM IST

اس دوران میرٹھ کی رہنے والی شبانہ جو نیشنل بیڈمنٹن کھیل میں تین مڈل لا چکی ہیں وہ بھی پرچہ نامزدگی کے لیے ضلع دفتر پہنچی تھیں۔

لیکن ضلع انتظامیہ کے ادھورے تیاریوں کی وجہ سے انہیں طرح طرح کی دشواریاں پیش آئیں۔

معذور افراد نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ پولیس نے انہیں اندر جانے نہیں دیا۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جس طرح ہم لوگ کھیل میں جیتنے کی کوشش کرتے ہیں ،اسی طرح انتخابات میں حصہ لے کر کوشش کریں گے، ناکامی سے ہمیں خوف نہیں ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کی ادھوری تیاریوں پر سوالیہ نشان قائم کرتے ہوئے کہا کہ 'جب ہم لوگ ووٹ دینے جاتے ہیں تو وہاں پورا تعاون کیا جاتا ہے لیکن پرچہ نامزدگی داخل کرنے میں کیوں ہمارا تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معذوروں کے لیے ان دفتروں میں سلیپ زینا نہیں بنایا گیا جس کے لیے انہیں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

وہی ریسرچ اسکالر دیواندر ہوں نے الزام لگایا کہ ضلع انتظامیہ نے انہیں پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روک لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details