اردو

urdu

ETV Bharat / city

گاؤں میں شراب کے ٹھیکے کے خلاف مظاہرہ - طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ علاقے نئی منڈی کے گاؤں تیگری کے لوگوں نے آج کلکٹریٹ احاطے میں شراب کے ٹھیکے کو ہٹانے کے لیے زبردست مظاہرہ کیا۔

Demonstration in the village against the liquor contract
گاؤں میں شراب کے ٹھیکے کے خلاف مظاہرہ

By

Published : Aug 6, 2020, 7:35 PM IST

سیکڑوں گاؤں والوں نے گاؤں کے پردھان پردیپ کمار کی سربراہی میں گاؤں میں بنے ہوئے ٹھیکے کو ہٹانے کے لیے ایک میمورینڈم ضلع مجسٹریٹ کے نام اے ڈی ایم آلوک کمار کو سونپا اور اس ٹھیکے کو ہٹانے کو لیکر مطالبہ کیا۔

گاؤں میں شراب کے ٹھیکے کے خلاف مظاہرہ

گاؤں کے موجودہ پردھان پردیپ کمار سینی نے بتایا کہ 'تیگری گاؤں کے خاص روڈ پر ایک شراب کا ٹھیکہ کھلا ہوا ہے، اس سے تھوڑا آگے چل کر جٹ مجھیڈا میں خواتین کے ایک ساتھ چار اسکول بھی ہیں۔ اس ٹھیکے کی وجہ سے اسکولی طالبہ سے آئے دن چھیڑ چھاڑ ہوتی رہتی ہے، جو جھگڑے کا سبب بنتی ہے۔ ہم نے انتظامیہ سے اس ٹھیکے کو ہٹوانے کو لیکر درخواست بھی دی ہے پر اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ '

پردیپ کمار نے مزید کہا کہ 'اسی ٹھیکے کو ہٹوانے کو لیکر ہم آج بھی ضلع انتظامیہ کے پاس آئے ہیں اور ایک میمورینڈم ضلع مجسٹریٹ صاحبہ کو دیا ہے۔ اور ہم نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹھیکے کو جلد از جلد ہٹوایا جائے تاکہ طالبات کو کسی بھی طرح کے دقتوں سے بچایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details