اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریپ کے کیسز سے نمٹنے کے لیے اسلامی قانون کے نفاذ کا مطالبہ - آسٹریلیا

سماجوادی پارٹی کے سابق کابینہ وزیر شاہد منظور نے حیدرآباد میں ہونے والے ریپ و قتل واردات پر کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ریپ کے مجرموں کو سخت سزا کے لیے قانون تشکیل دے۔

اسلامی قانون نافذ کرنے کا مطالبہ
اسلامی قانون نافذ کرنے کا مطالبہ

By

Published : Dec 3, 2019, 7:56 PM IST

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ریپ کے مجرموں کی سزا بہت ہی معمولی ہے، ایسے میں حکومت کو یورپی ممالک و اسلامی ممالک کے قوانین کا جائزہ لینا چاہیے اور ریپ کے مجرموں کو سخت سزا کے لیے قوانین کی تشکیل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ریپ جیسی واردات میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں جب تک سخت قوانین تشکیل نہیں دی جائیگی ریپ کے واردات پر قابو پانا مشکل ہے۔

اسلامی قانون نافذ کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ بھارت کے علاوہ یورپی ممالک چین، آسٹریلیا اور اسلامی ممالک میں قوانین بہت سخت ہیں یہی وجہ ہے کہ وہاں ریپ کے واردات میں کمی ہے۔

انہوں نے اسلامی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی قانون میں ریپ کے مجرموں پر بہت جلدی فیصلہ آ جاتا ہے۔ تقریبا ایک دو ہفتے میں فیصلہ آ کر سر راہ چوراہے پر انہیں سنگسار کیا جاتا ہے یا کوڑے مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ یہ ایسی سخت سزائیں ہیں جو لوگوں کے لیے نظیر بن سکتی ہیں اور کسی میں ریپ کرنے کی جرات نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details