اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: عبادت گاہوں کو پوری طرح کھولنے کا مطالبہ - عبادت گاہوں کو کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے کھولنے

اترپردیش میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں آرہی کمی کو دیکھتے ہوئے اب عبادت گاہوں کو کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

میرٹھ: عبادت گاہوں کو پوری طرح کھولنے کا مطالبہ
میرٹھ: عبادت گاہوں کو پوری طرح کھولنے کا مطالبہ

By

Published : Oct 10, 2021, 7:55 PM IST

میرٹھ شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ریاست میں عبادت گاہوں کو پوری طرح کھولنے کا مطالبہ کیا۔ اترپردیش میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے کمی آرہی ہے، اس لیے تمام عبادت گاہوں کو کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے پوری طرح کھول دینا چاہئے۔

میرٹھ: عبادت گاہوں کو پوری طرح کھولنے کا مطالبہ

میرٹھ کے نائب شہر قاضی اور صدر جمیعت علماء قاضی زین الرشید ین نے حکومت سے سبھی مذاہب کی عبادت گاہوں کو پہلے کی طرح کھولنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ریلیوں کو اجازت دی جارہی ہے اور دیگر تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے لیکن عبادت گاہوں خاص کر مساجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے سخت شرائط کو نافذ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کورونا گائیڈ لائین پر مکمل عمل کرتے ہوئے تمام مذاہب کے عبادتگاہوں کو پوری طرح کھول دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ کے مختلف مقامات پر آکسیجن جنریٹر پلانٹس کا افتتاح

گزشتہ دو سال سے کورونا انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر سبھی عبادت گاہوں کو شرایط کے ساتھ کھولا گیا تاہم اب کورونا انفیکشن کے معاملوں میں کمی کے بعد مذہبی رہنماؤں کی جانب سے ایک بار پھر تمام عبادت گاہوں کو کھولنے کا حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details