چین میں پھیلا كورونا وائرس اب عالمی سطح پر بھی لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔ اس کے خطرہ كو دیکھتے ہوئے سعودی حکومت نے عمرہ زائرين پر پابندی لگائی ہے۔
کورونا وائرس کا خطرہ محض چین تک محدود نہیں بلکہ یہ عالمی سطح پر بھی اس وائرس کا خطرہ بنا ہوا ہے۔ كورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے مغربی ایشیائی ممالک سے سفر کرنے والوں پر نگرانی رکھی جا رہی ہے۔
وائرس کے اس خطرے سے بچنے کے لیے سعودی عرب نے اب خاص طور پر مغربی ایشیائی ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین پر پابندی لگا دی ہے۔ سعودی عرب میں داخل ہونے پر لگی اس پابندی سے ہندوستان کے عمرہ زائرین پر بھی اثر پڑا ہے۔